سعید احمد: ریلوے حکام کا 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، ملک بھر میں موجود ریلوے سٹیشنوں، ریلوے دفاتر اور ٹرینوں پر فلیکسز اور بینرز لگائے جائیں گے۔
5فروری کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی جنرل مینجر ریلویز فرمان غنی نے احکامات جاری کر دئیے۔ مراسلے کے مطابق 5فروری کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلوے سٹیشنوں، ریلوے دفاتر اور ٹرینوں پر مختلف نعرے سے مزین بینرز لگائے جائیں۔
کشمیر بنے گا پاکستان،شہدائے کشمیر کو سلام، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جدوجہد آزادی کشمیر زندہ باد سمیت پچاس نعرے آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، بینرز 31جنوری سے 8فروری تک آویزاں کیے جائیں گئے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق فیصلہ کشمیر پر بڑھتی بھارتی جارحیت کے خلاف اقدامات کا حصہ ہے۔کشمیری عوام کی آواز ملک کے چپے چپے پر پہنچانے میں محکمہ ریلوے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔