قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقررو تبادلے کر دیے ہیں۔
عائشہ غضنفر کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن محکمہ بلدیات، بلال الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینشن محکمہ بلدیات اورعمیرہ بیدار کو ڈپٹی سیکرٹری عملدرآمد محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔ امتیاز حسین کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ لگایا گیا ہے۔ سیدہ ملیکہ کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
نعمان حفیظ کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ فوڈ تعینات کیا گیا ہے۔ و سیم عباس کو سیکرٹری سیٹلمنٹ بورڈآف ریونیولگا دیاگیا ہے۔
حسنین بہادر مزمل کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سمال انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔