محکمہ جنگلی حیات نے جلو کیلئے 111 ملین مانگ لیے

30 Jan, 2020 | 04:42 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: جلو زو سفاری کی سنی گئی، صوبائی وزیر محکمہ جنگلی حیات نے تمام منصوبے جون تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کروادی، منصوبو‍ں کی تاخیر کا ملبہ محکمہ پر گرا دیا۔

 کہتے ہیں محکمہ کی بیوقوفی ہے کہ ابھی تک کوئی کام مکمل نہ کیا جا سکا محکمہ جنگلی حیات نے جلو کیلئے 111 ملین مانگ لیے۔ صوبائی وزیر جنگلی حیات اسد کھرکھو نے جلو زو سفاری کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، جلو انتظامیہ نے بجٹ، ترقیاتی فنڈز کی کمی اور ترقیاتی کاموں کی مد میں ہونیوالے اخراجات سے متعلق بریفنگ دی۔

 صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے جاری ترقیاتی منصوبے تاخیر کاشکار ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلو زو سفاری کے تمام تر ترقیاتی منصوبہ جون دوہزار بیس تک مکمل کیے جائیں گے۔

اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ زو سفاری میں بھی بدنظمی کا عالم ہے، ٹھیکے پر دیئے گئے منصوبوں کی دیکھ بھال محکمہ کی ذمہ داری ہے، وائلڈ لائف پارکس میں نرسریز بنائی جائیں اور شجرکاری پر توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں