ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی کی واردات میں 2 افراد کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا

ڈکیتی کی واردات میں 2 افراد کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین سالہ خدیجہ اور اس کے دادا محمد ارشد کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم عاطف کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

ایڈیشنل سیشن جج محمداختر بھنگو کی عدالت میں تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے گھریلو ملازمہ شمائلہ اور اس کے بھائی عاکف احمد کیخلاف 3سالہ خدیجہ اور اس کےدادا ارشد کو قتل کرنے کےالزام میں 2012 میں چالان پیش کیاتھا۔ عدالت میں دوران سماعت معلوم ہوا کہ شمائلہ ارشد کےگھر کام کرتی تھی، اس نے بھائی کیساتھ مل کر ڈکیتی کی کوشش کی ۔اس موقع پرارشد کےمزاحمت کرنے پرملزم عاکف نےلوہے کی درانتی سے حملہ کرکے ارشد اور تین سالہ خدیجہ کو ہلاک کر دیا تھا۔ چالان آنے پر ملزم عاکف پرجرم ثابت ہوگیا جبکہ شمائلہ پر جرم ثابت نہ ہو سکا۔ اس پرعدالت نے ملزم عاکف کوعمرقیداورپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شمائلہ کو بری کر دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔