(شاہین عتیق) سیشن کورٹ میں ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت میں میرا کےوکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔
ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی کی عدالت میں فلمسٹار میرا نے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ میں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا اس نے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے دونوں فریقین کےوکلا کو چار فروری کو طلب کیا ہے ۔
تکذیب نکاح کیس، اداکارہ میرا کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے
30 Jan, 2020 | 03:46 PM