درنایاب: اورنج لائن کے ترقیاتی کاموں ، لینڈ ایکوزیشن اور الائیڈ ورکس کی سکیموں میں سست روی ، اورنج لائن منصوبے کی پانچ الائیڈ سکیموں کی تکمیل معیاد کو بڑھا کر30 جون 2020 تک کردیا گیا ۔
اورنج لائن منصوبے کی پانچ الائیڈ سکیموں کی تکمیل معیاد کو بڑھا کر 30جون2020تک کردیا گیا ۔ 12 ارب کے خطیر فنڈز کی پانچ سکیموں کی تکمیل معیاد دسمبر دوہزار انیس تھی ۔ پی اینڈ ڈی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تکمیل معیاد بڑھانے کی منظوری دی ۔ اورنج لائن ٹرین میٹرو ٹرین کے الائیڈ ورکس اینڈ سپورٹس الاونس کی مد میں دو ارب پینتیس کروڑ کی سکیم کا تکمیل معیاد بڑھا دیا گیا ۔
اورنج لائن پیکج ٹو ، پیکج تھری اور پیکج فور کی لینڈ ایکوزیشن اور سٹرکچر ادائیگیوں کیلئے پانچ ارب سے زائد کی سکیم کی تکمیل معیاد کو بڑھایا گیا ۔ اورنج لائین منصوبے کے کنٹریکٹرز کو ادائیگی کیلئے بینک آف پنجاب سے برج فنانسنگ کی سکیم کی بھی تکمیل معیاد بڑھا دی گئی ۔ اورنج لائن کے الائیڈ سکیموں کی تکمیل معیار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔