شہزاد خان:کرایوں میں بے پناہ اضافہ ناقابل قبول، الفلاح بلڈنگ مال روڈ کے تاجران حکومت کیجانب سے کرایوں میں ہوشربا اضافے پر بلبلا اٹھے۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی تاجران کے ہمراہ نیوز کانفرنس،کہتے ہیں 13 روپے سکوائرفٹ سے110روپے سکوائرفٹ کرایہ نامنظو ر نہیں۔زبردستی بے دخل کیا تو ہزاروں تاجران مال روڈ پر ہونگے۔
الفلاح بلڈنگ مال روڈ کے تاجران کرایوں میں ہوشربا اضافے پر پنجاب حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔مرکزی سیکرٹری انجمن تاجران آل پاکستان نعیم میر نے تاجر رہنماوں عبدالودود علوی،لیاقت جٹ سمیت دیگر تاجران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، نعیم میر نے کہا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیجانب سے الفلاح بلڈنگ کے تاجران کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا13 روپے سکوائر فٹ سے بڑھا کر ریٹ110 روپے فی سکوائر فٹ کردیا۔
نعیم میر نے کہا کہ موجودہ حالات میں بزنس تباہی سے دوچار ہیں اور پنجاب حکومت نے غیر منصفانہ طور پر کرائے بڑھا دیئے اور تاجران کو دوکانوں سے زبردستی بے دخلی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اگر تاجران کو زبردستی بے دخل کرنے کی کوششں کی گیئں تو ہزاروں تاجران مال روڈ پر ہونگے۔