(سٹی42) ستانویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ میں ویمنز ڈبل کے سیمی فائنلز کا فیصلہ ہو گیا، ماحور شہزاد اور پلوشہ ایک بار پھر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانےوالے ویمنز ڈبل کے سیمی فائنل میں میں ماحور شہزاد اور پلوشہ نے اپنی حریف ٹیم سحر اکرم اور ہما جاوید کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی. دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی غزالہ صدیق اور زبیرہ اسلام نے اپنی حریف خضرا اور سدرہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ چیمپین شپ کے فائنل جمعہ کے روز کھیلے جائینگے.