ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازاروں میں ریلیف خواب بن گیا،چین سے آنیوالا لہسن،ادرک بھی غائب

بازاروں میں ریلیف خواب بن گیا،چین سے آنیوالا لہسن،ادرک بھی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: بازاروں میں ریلیف عوام کیلئے خواب بن گیا۔شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور نہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ممکن ہو سکی جبکہ کرونا وائرس کے باعث چین سے آنے والے لہسن اور ادرک کی رسد میں کمی ہوگئی ۔  لہسن اور ادرک کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا۔

 
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی پریشانی میں کمی نہ آسکی  بلکہ چین میں کرونا وائر س پھیلنے سے مزید اضافہ ہوگیا۔شہر میں نہ تو سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آ سکی اور نہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فروخت ہو سکیں،دوسری طرف چ چین سے آنے والے لہسن اور ادرک کرونا وائرس کے باعث طلب کے مطابق نہیں آ رہے۔

شہر میں لہسن اور ادرک چار سو پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچا، ٹماٹر 60 سے70، پیاز 70سے80، آلو50 سے 60، گوبھی 60، شلجم40، گاجر 50، مٹر150 روپے فی کلو ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو سستے داموں سبزیاں مل سکیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer