نیب لاہور کی پلی بارگین رپورٹ، اربوں روپے قومی خزانے میں جمع

30 Jan, 2020 | 01:23 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) نیب لاہور کی گزشتہ چار سالوں میں ہونیوالی پلی بارگین کی رپورٹ جاری، 4 سال کے دوران 151 کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے اربوں روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

دستاویزات کے مطابق نیب نے چار سال کے دوران 4 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے،  نیب لاہور نے 2016 ءمیں 27 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 309 روپے واپس قومی خزانے میں جمع کروائے، 2017ء میں 1 ارب 22 کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 103 روپے لے کر قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، 2018 ءمیں نیب لاہور نے 2 ارب 43 کروڑ 37 لاکھ 1 ہزار 268 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

 دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران 18 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزار 610 روپے خزانے میں جمع کروائے گیے، پلی بارگین کرنے والوں میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے دست راز بھی شامل ہیں، اکرام نوید نے 2018 ءمیں نیب کو 36 کروڑ 72 لاکھ 63 ہزار 809 روپے جمع کروائے، 2017ء میں ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کے فرحان چیمہ سے 47 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار 366 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

دستاویزات کے مطابق فرحان چیمہ ابھی بھی شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، فیض الرحمن سے 2017 ء میں نیب نے 36 کروڑ 17 لاکھ 85 ہزار 454 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

مزیدخبریں