موجیں ختم، اساتذہ کی حاضری مانیٹرنگ شروع

30 Jan, 2020 | 12:33 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) دیر سے آنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر،  اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری کی مانیٹرنگ شروع کردی، اب پنجاب کے تمام خصوصی تعلیمی اداروں کے سٹاف کو بائیو میٹرک حاضری لگانی ہوگی۔

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری کی مانیٹرنگ کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری لگانے کا حکم دے دیا،  بائیو میٹرک پر حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

  اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایک ہفتہ کے اندر بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل پرویزاقبال کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری سے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں