ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دماغی صحت کیلئے بچوں کو سبزیاں ضرور کھلائیں

دماغی صحت کیلئے بچوں کو سبزیاں ضرور کھلائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کی دماغی صحت کیلئے سبزیاں انتہائی مفید ہیں۔ 

یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے سائنسدانوں نے بچوں کی دماغی صحت کیلئے ایک ریسرچ کی۔ سائنسدانوں نے 8 سے 24 برس کے  1500 بچوں اور نوعمروں کے دماغ پر ریسرچ کی۔ تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن بچوں میں فولاد کی کمی تھی، ان کی دماغی صحت دیگرز کے مقابلے میں کم تھی۔ 

ماہرین کے مطابق فولاد کی کمی سبزیوں کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ سبز  پتوں والی سبزیوں میں فولاد کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے جن میں پالک، شاخ گوبھی اور سلاد سرِ فہرست ہیں۔ ماہرین نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو سبز پتوں والی سبزیاں ضرور کھلائیں۔ بچوں کو روزانہ 8 ملی گرام فولاد درکار ہوتی ہے جبکہ بلوغت کی عمر تک پہنچنے والے نوعمروں کو 11 ملی گرام فولاد کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر لڑکیوں کیلئے فولاد کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ لڑکیوں کو  15 ملی گرام فولاد درکار ہوتا ہے کیونکہ مخصوص ایام میں فولاد کی کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔ 

دماغ میں فولاد کی موجودگی بچوں، جوانوں اور بوڑھوں سب کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق فولاد کی کمی سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔جن میں دردِ سر، کمزوری، چکر، جلد کی پیلی رنگت اور سینے میں درد  اور یاداشت کی کمزوری شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔