اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

30 Jan, 2020 | 12:11 PM

Azhar Thiraj

جنید ریاض : اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب مطالبات کی منظوری کیلئے ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی جلسہ کرےگی، جلسہ کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گئی۔


صدر  متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب حافظ غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ پیک کے امتحان کے بائیکاٹ پر لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ حافظ عبدالناصر کا کہنا ہے کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ ایس ایس ایز کی مستقلی اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہیں، ٹائم سکیل، پنشن کیسز، ان سروس پروموشن، لیو انکیشمنٹ کے آڈرز نہیں ہو رہے۔رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ احتجاجی اجلاس کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی،مسائل کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں