چکی مالکان 45 روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے کے پابند

30 Jan, 2020 | 12:09 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) محکمہ خوراک نے 41 آٹا چکیوں کو رجسٹرڈ کرکے 50 کلو سرکاری گندم کے 1655 تھیلے جاری کر دیئے، سرکاری گندم حاصل کرنے والی چکیاں 45 روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے کی پابند ہیں۔

آٹا چکیوں کی جانب سے شہریوں کو 70روپے فی کلو آٹے کی فروخت پر محکمہ خوراک نے آٹا چکیوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا تھا،فیصلے کے تحت اب تک محکمہ خوراک نے چکیوں کو 50 کلو گندم کے 1ہزار 655 تھیلے جاری کر دیئے ہیں،مجموعی طور 41 رجسٹرڈ چکیوں کو 14 ہزار 150 کلو گندم فراہم کی گئی۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاہد حسن کے مطابق سرکاری گندم حاصل کرنیوالی چکیاں 45 روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے کی پابند ہیں، آٹا چکیوں کو 1ہزار 375 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جا رہی ہے،مہنگے داموں گندم خریدنے والی چکیاں تاحال سرکاری گندم اٹھانے سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں