جنید ریاض : سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوالمنڈی لاہور میں ہیڈ ماسٹر کا تقرر، ایجوکیشن اتھارٹی نے زاہد مشتاق میو کو ہیڈماسٹر تعینات کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی بوائز ہائی سکول گوالمنڈی میں ہیڈ ماسٹر کی خالی اسامی پر تقرری کردی۔ مذکورہ سیٹ کئی ماہ سے خالی تھی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے زاہد مشتاق میو کوسی ڈی جی بوائر ہائی سکول گوالمنڈی کا ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا ہے ۔زاہد مشتاق میو کا کہنا ہے کہ طلباء اور سکول کی بہتری ا ور ترقی کےلئے جو ہو سکا وہ کریں گے۔