خبردار! لونگ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

30 Jan, 2020 | 11:35 AM

وقار نیازی

(سٹی42) لونگ عموما لوگ کھانے میں ذائقہ اچھا کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کے حیرت انگیز فوائد ہیں جبکہ اس کا غلط استعمال آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔ 

  لونگ کو کئی امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ 

یہ منہ کو صحت مند رکھتا ہے۔ منہ کی اندرونی صحت کیلئے لونگ کار آمد سمجھا جاتا ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کو دنیا کے سب سے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر قرار دیا۔ لونگ کا ماؤتھ واش  مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔یہ منہ کے جراثیم، سوزش اور جلن کو ختم کرتا ہے۔

لونگ کی افادیت کے حوالے سے چوہوں پر ریسرچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ یہ موٹاپا دور کرنے اور ذیابیطس(شوگر) کو دور کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔ چوہوں پر کی جانے والی ریسرچ سے ثابت ہوا کہ یہ لونگ میں موجود کمیکلز بدن میں موجود چربی کو زائل کرتے ہیں۔ اسی طرح ماہرین نے ذیابیطس کے شکار چوہوں کو لونگ کا پاوڈر بنا  کر کھلایا، سفوف کھانے کے بعد جب چوہوں کا معائنہ کیا گیا تو ان میں شکر کی مقدار کم ہوئی۔ 

نقصانات: 

لونگ کے جہاں فوائد بہت ہیں وہیں ان کے نقصانات بھی ہیں۔اس کا تیل لگانے سے جلن بے حد ہوتی ہے۔ لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔بلکہ ایک کیس بھی رپورٹ ہوا جس میں ماں نے اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو 10 ملی لیٹر لونگ کا تیل پلایا جسے پینے کے بعد بچے کی حالت غیر ہوئی اور ہلاک ہوگیا۔ 

نوٹ: لونگ کے فوائد تو ہیں ہی لیکن اس کے نقصانات بھی ہیں، اس لئے اس کا استعمال اپنے معالج سےمشورہ کر کے کریں۔ 

مزیدخبریں