جنید ریاض: پیک کے تحت مڈل امتحان میں تمام اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائے جانے سے لاہور کے 23 سے زیادہ سکول خالی ہوگئے، تمام اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگنے سے سکولوں میں نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پیک کے تحت مڈل کے امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے سے لاہور کے 23 سے زیادہ سکول خالی ہوگئے۔تمام اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگنے سے سکولوں میں نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔مذکورہ سکولوں میں رائیونڈ ، شالیمارٹائون ، جلو موڑ ،مغلپورہ ،ساندہ، ہربنس پورہ ،مصری شاہ اور گوالمنڈی شامل ہیں۔
پنجاب بھر میں امتحان کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق امتحانات کے دوران مذکورہ سکولوں میں ایک بھی ٹیچر دستیاب نہیں ہوگا۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے مڈل کے امتحان میں غلط تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا۔ پرویز اختر نے امتحانی ڈیوٹیوں کی جانچ پڑتال کیلئے ڈی ای او سکینڈری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔