پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو بڑے اختیارات دے دیئے

30 Jan, 2020 | 11:09 AM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) ایزآف ڈوئنگ بزنس کے تحت حکومت پنجاب کا اہم اقدام، محکمہ تحفظ ماحولیات کے فیکٹریوں کی رجسٹریشن کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے۔

کاروباری طبقہ کی بہتری اور آسانی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے تحفظ ماحولیات کے قوانین کی رجسٹریشن کے اختیارات صوبہ کے تمام ڈپٹی کمشنر کو دے دیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق رائس ملز، فلور ملز، آئل ملز اور سٹون کرشنگ کی ماحولیاتی رجسٹریشن متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کر سکیں گے، 1 کروڑ لاگت سے کم والی کاٹیج انڈسٹری کی رجسٹریشن بھی ڈی سی کے پاس ہوگی، ریت، لائم سٹون، سلفر وغیرہ کی کان کنی میں ماحولیاتی قوانین کی رجسٹریشن بھی ڈی سی کریں گے، تھری سٹار ہوٹل، میرج ہال، بیکریاں، بس ویگن سٹینڈ، سیمنٹ بلاکس میں ماحولیاتی این او سی اور رجسٹریشن بھی ڈی سی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں