(عثمان علیم) سیکرٹری ماڈل بازارکمپنی نے تمام ماڈل بازار منیجرزکوفوری غیر ضروری سٹالز ختم کرواکر اشیائے ضروریہ کے سٹالز قائم کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
ماڈل بازاروں میں کپڑوں ،جوتوں، برتنوں اور کاسمیٹکس کے بڑھتے ہوئے سٹالز پر سیکرٹری ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے نوٹس لے لیا، مراسلہ موصول ہوتے ہی ماڈل بازار منیجرز نے بغیر کسی نوٹس کے دکانیں خالی کرانا شروع کر دیں جس پر دکانداروں نے کہا کہ ایک ماہ کا نوٹس دیا جانا چاہئے مگر کوئی بات نہیں سن رہا، لاکھوں کا مال دکانوں میں موجود ہے لے کر کہاں جائیں۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کیساتھ کپڑوں کی خریداری بھی ہوتی ہے، دکانیں ختم کروانا سمجھ سے باہر ہے، ماڈل بازاروں کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے مگر ماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کم اور غیر ضروری سٹال بڑھتے جا رہے ہیں۔