جونیئرماڈل سکول کے پرنسپل میاں طارق اپنے عہدے پر بحال

30 Jan, 2020 | 10:32 AM

Azhar Thiraj

جنید ریاض:سی ای او لاہور نے وزیرتعلیم کےدورے پر جونیئرماڈل سکول ماڈل ٹائون کے پرنسپل میاں طارق کو معطل کردیا تھا،عدالت نے سی ای او کے احکامات غیر قانونی قراردے کر میاں طارق کو واپس پرنسپل جونئیر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاون لگانے کا حکم دے دیا۔


پنجاب سروس ٹربیونل نے سی ای اولاہور کے سرنڈرنگ آڈرز کالعدم قرار دے دیئے۔ سی ای او لاہور نےوزیرتعلیم کےدورہ پر جونیئرماڈل سکول ماڈل ٹاون کے پرنسپل میاں طارق کو معطل کردیا تھا۔ میاں طارق سکیل 19 کے پرنسپل ہیں۔عدالت نے سی ای او لاہور کے پرنسپل کو سرنڈر کرنے کے احکامات غیر قانونی قراردے دیئے۔

عدالت کا میاں طارق کو واپس پرنسپل جونئیر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاون لگانے کا حکم دے دیا۔سیکرٹری جنرل سینئیر سٹاف محمد صدیق گل اورپنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزادنے میاں طارق کو بحال ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے ۔

مزیدخبریں