پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سماجی تنظیم کے زیراہتمام سیمینار

30 Jan, 2019 | 08:57 PM

Arslan Sheikh

(عمران یونس ) پی ایف اے اور سماجی تنظیم گین کے اشتراک سے خوراک سے متعلق سیمینار، مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی چند ماہ کی کارکردگی اداروں کی 70 سالہ کارکردگی سے بہتر ہے۔

پی سی ہوٹل میں پی ایف اے اور گین کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کا مقصد فوڈ سیفٹی اور کوالٹی کی کمیونیکیشن سٹریٹیجی، انسپکشن اور سمپلنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی بڑی سے بڑی سفارش رد کر دیتا ہے، ادارے 70 سالوں میں وہ ترقی نہیں کرسکے جو فوڈ اتھارٹی نے چند ماہ میں کی۔

ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کیلئے فوڈ اتھارٹی کے قوانین یکساں ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو ملک پیسچرائزیشن سے متعلق پالیسی پر بریفنگ دی ہے۔

سیمینار میں ڈائریکٹرگین گریگ ایس گیرٹ، کنٹری ڈائریکٹر گین ڈاکٹر قیصر منیر، پروگرامز ہیڈ گین چوہدری فیض، اے ڈی جی آپریشن رافیعہ حیدر، اے ڈی جی لائسنسنگ شاہد عنایت، اے ڈی جی ٹیکنیکل لبنیٰ عثمان اور ڈائریکٹر فنانس ارشد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی، سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں