سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

30 Jan, 2019 | 08:14 PM

Shazia Bashir

(خان شہزاد) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیتوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت تین سو پچاس روپے بڑھ گی ہے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھ جارہی ہے تین سو چاس روپے اضافے کے بعد خالص و چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت سڑسٹھ ہزار تین سو پچاس روپے ہوگی ہے۔  اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا اکسٹھ ہزار سات سو سینتیس روپے کا ہوگیا ہے صدر لاہورڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہتے ہیں کہ بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی مرتب ہوئے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے پرخواتین صارفین نالاں نظر آئیں ان کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات اس کے دور میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔      

مزیدخبریں