ابرار الحق کو چیئر مین ہلال احمر لگانے کا فیصلہ

30 Jan, 2019 | 07:55 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی) معروف گلوکار ابرار الحق کی بھی حکومت کو یاد آہی گئی، ابرار الحق کو چیئر مین ہلال احمر لگانے کا فیصلہ آنے والے چند روز میں نوٹیفیکشن ہونے کا امکان ہے۔

گلوکارابرار الحق کی بھی سنی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی راہنما گلوکار ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کا چیئر مین بنانےکا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا، ابرار الحق سے پہلے (ن) لیگ کے ڈاکٹر سعید الٰہی ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین ہیں۔

   ابرار الحق کو چیئر مین بننے کے بعد دفتر سمیت دیگر مراعات بھی ملے گی۔

مزیدخبریں