( جنید ریاض ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کی نئی پالیسی پر کام شروع کردیا، پالیسی کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا، ڈاکٹرمراد راس کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں خواتین اساتذہ کو پہلے سے زیادہ رعایت دی جائے گی۔
نئی پالیسی کے مطابق تبادلے گھر بیٹھے آن لائن کرائے جاسکیں گے۔ وزیر تعلیم برائے سکول ایجوکشن ڈاکٹر مراد راس نے نئی پالیسی پر کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ نئی پالیسی ایک ماہ میں تیار کی جائے گی، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نئی پالیسی نافذ کی جائے گی۔
مراد راس کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں خواتین اساتذہ کو پہلے سے زیادہ رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کی تفصیلات مارچ میں جاری کی جائیں گی۔