ریلوے انتظامیہ اپنے ہی قوانین کی دھجیاں اڑانے لگی

30 Jan, 2019 | 05:47 PM

Shazia Bashir

(سعید احمد سعید) ریلوے انتظامیہ اپنے ہی قوانین کی دھجیاں اڑانے لگی، شیخ رشید کے شاہانہ احکامات کےتحت ریلوے پولیس کوقوانین کے برعکس ٹرینوں میں ٹکٹ چیک کرنےکا اختیار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کی جانب سےٹرینوں میں مسافروں سےٹکٹ چیکنگ کےآغاز پرریلوے ایس ٹی اور دیگرعملے میں مایوسی پائی جاتی ہے، ریلوے پولیس کی عملےاورمسافروں سے بدتمیزی معمول بن گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کمرشل مینول 1988  کے مطابق ایس ٹی کےعلاوہ کوئی اعلی افسربھی مسافروں سےٹکٹ چیک نہیں کرسکتا مگرریلوے پولیس اہلکاروں کوٹکٹ چیکر سے بالاتر اختیار جاری کردیئےگے

قوانین میں ترمیم کیے بغیر ہی وزارت ریلوے نے پولیس کو ٹکٹ چیکنگ پر مامور کردیا، اسٹیشنز پرسکیورٹی اہلکاروں کی کمی سےمسافروں کے جان و مال کی حفاظت داوپر لگا دی گئی، اس حوالے سے ایس ٹیز کا کہنا ہے ریلوے پولیس اہلکاروں کی وجہ سے وہ شدید دباو کا شکار ہیں۔پولیس اہلکارنہ خود کام کرتے ہیں اور نہ ہی دیگرعملےکو کرنے دیتے ہیں،  ذرائع کے مطابق ٹکٹ چیکرز کی جانب سےچیف کمرشل مینیجرریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے انہوں نے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے۔   

مزیدخبریں