حکومت، اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا

30 Jan, 2019 | 05:19 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا طے پاگیا، حکومت کو فارمولے کے تحت 21 اور اپوزیشن کو 19 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق قانون، بلدیات، ہایئر ایجوکیشن کی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کے حصے میں آگئی۔ صحت، خزانہ، داخلہ، معدنیات، جنگلات ، جیل خانہ جات، اوقاف، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی قائمہ کمیٹیاں بھی حکومت کے پاس ہونگی، سکول ایجوکیشن، پاپولیشن ویلفیئر، مواصلات کی کمیٹیاں بھی سرکارکومل گئیں۔

 آبپاشی، لائیوسٹاک، زکوٰۃ و عشراورخوراک کی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کےپاس ہوگی، زراعت، پروفیشنل منیجمنٹ کمیٹیاں بھی حکومت کودینےپراتفاق ہوگیا۔ اپوزیشن کوہاوسنگ، ماحولیات اورانڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیبر، انفارمیشن اینڈکلچر، سپیشل ایجوکیشن، انسانی حقوق و اقلیتی امور، بیت المال اورریونیوکی کمیٹیوں کی سربراہی بھی اپوزیشن کےپاس ہوگی۔ وومن ڈویلپمنٹ، پراسیکیوشن ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سربراہی بھی اپوزیشن کے حصے میں آ گئی۔ ٹرانسپورٹ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئراورکوآپریٹو، کالونیز،لٹریسی، توانائی، سوشل ویلفیئر کی کمیٹیاں بھی اپوزیشن کے پاس ہوں گی۔

مزیدخبریں