خواتین کا کپتان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت لگانے کا فیصلہ

30 Jan, 2019 | 01:51 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) بزدار حکومت کو ایک اور شکایت کا سامنا، پارلیمانی سیکرٹریز میں عدم شمولیت پر خواتین کپتان کو شکایت لگائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیوں میں خواتین ارکان کو ہی بھول گئے۔ خواتین اراکین نے معاملے کو وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ خواتین اراکین وزیراعظم کو پہلے تحریری طور پر خط لکھ کر آگاہ کریں گی، اگرخط کا جواب نہ آیا توعمران خان سے ملاقات کریں گی۔ خواتین اراکین اسمبلی نے کچھ روز پہلے وزیر اعلیِٰ پنجاب کے سامنے مسئلہ اٹھایا تھا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

پہلےمرحلےمیں پانچ خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا جانا تھا لیکن 33 خواتین میں سے کسی ایک کو بھی پارلیمانی سیکرٹری مقرر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو پارلیمانی سیکرٹریز نہ بنانے کا مشورہ بعض وزراء کی جانب سے وزیراعلیٰ کو دیا گیا۔

مزیدخبریں