پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری، چین نےشاندار اعلان کردیا

30 Jan, 2019 | 10:59 AM

Sughra Afzal

 (عمران یونس) چینی کمپنی نے لاہور اور 6 شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ حکومت پنجاب چینی کمپنیوں کے تعاون سے ویسٹ واٹر، دریائی اور نہری پانی کو بھی قابل استعمال بنائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شانکسی کے پراجیکٹ منیجر جیمز لیو اور چنگ سویان کے ڈائریکٹر لی لائی نے ایوان وزیراعلیٰ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ دونوں کمپنیوں نے پنجاب میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹس لگائے جائیں گے اور دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا۔ منصوبے میں لاہور ،ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع شامل ہونگے۔

 عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سینئر وزیر نے چینی کمپنیوں کو شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں