چھیڑنے پر لاہور کی دبنگ خاتون نے نوجوان کو نانی یاد دلا دی

30 Jan, 2019 | 10:19 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عثمان الیاس) صنف نازک ہوں توکیا ہوا، بدتمیزی کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے ہی ملے گا۔ چونگی امرسدھو میں خاتون نے بدتمیزی پر نوجوان کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

چونگی امرسدھو میں راہ چلتی خاتون کیساتھ شہری نے بدتمیزی کی تو خاتون نے اس کی سرعام ایسی دھلائی کی کہ چھیڑنے والے کو نانی یاد دلا دی۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی اسکی خوب پٹائی کی۔ خاتون نے چھیڑ کر بھاگنے والے شہری کو مزہ چکھانے کیلئے دبنگ انداز میں دوڑ لگائی اور گریبان سے پکڑ کر تھپڑوں کی برسات کردی۔

دبنگ خاتون کا کہنا تھاکہ ایسے لوگ خواتین کے لئے مسائل کا سبب بنتے  ہیں جن کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں