شہر میں سوائن فلو نے پنجے گاڑ لیے، مزید2 بچے شکار

30 Jan, 2018 | 08:44 PM

رانا جبران
Read more!

باسم سلطان: شہر میں سوائن فلو نے پنجے گاڑ لیے، 24گھنٹوں میں مزید 2 بچوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی۔ بچوں کو چلڈرن ہسپتال آئسولیٹڈ وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں سوائن فلو کے حملوں میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ کے وائرس کو قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج 2 بچوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سوائن فلو کی علامات کے ساتھ 13 مشتبہ افراد کو مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ جن میں سے سروسز ہسپتال میں3 ، جناح ہسپتال، میو ہسپتال، سرجیمنڈ ہسپتال میں ایک ایک، جبکہ شیخ زید ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں دو دو مشتبہ افراد کو داخل کیا گیا۔

 اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں51 مشتبہ افرادزیر اعلاج ہیں۔ جن کو آئسولیٹڈ وارڈز میں رکھا جا رہا ہے، تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔ سوائن فلو کی تصدیق ہونے کے بعد25 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں