رمل دلدار:باغوں کا شہر لاہور خوبصورتی کو اپنے اندر سمائے ہوئے ہے۔ شہر میں جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر خوبصورت ماڈلز اور آرٹ کے نمونے بنانے والے کی مہارت کے آئینہ دار ہیں۔
شہر لاہور کے بارے میں کہاوت ہے "جنے نے لاہور نی ویکھیا او جمیا ای نیئں" جو بالکل سچ ہے۔ شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر بنے مجسمے سب اپنی الگ الگ داستان بیان کرتے ہیں۔ لبرٹی گول چکر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیلفی پوائنٹ بن چکا ہے۔ قرطبہ چوک اور لبرٹی گول چکر پر بنی گھڑیاں شہر کی ترقی کی رفتار کا استعداد کھاتی ہیں۔
علاوہ ازیں ڈیفنس موڑ پر بنے خوبصورت سفید گھوڑے، کینال بنے ہوئے مور کے نمونے اور مختلف گول چکر وں پر بنے آرٹ کے نمونے دیکھنے والوں کو رُکنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ جبکہ استنبول چوک میں رکھی توپ دیکھنے والوں کو تاریخ کے جھروکوں میں لے جاتی ہے۔