میوہسپتال؛ سینئررجسٹراراورکنسلٹنٹس کیلئے بھرتیاں فروری سے مارچ تک ہونگی

30 Jan, 2018 | 07:29 PM

رانا جبران
Read more!

باسم سلطان: میوہسپتال میں 150 سے زائد سینئر رجسٹرار اورکنسلٹنٹس کی خالی آسامیوں پربھرتی کاعمل فروری سے مارچ تک جاری رہے گا،  واک ان انٹرویوز ہر اتور 11 سے ایک بجے تک لیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں سینئررجسٹرارزاور کنسلٹنس کی بنائی گئی نئی آسامیوں اور خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ میو ہسپتال میں فروری سے مارچ تک ہر اتوار کو صبح11 سے 1 بجے تک 150سے زائد سینئر رجسٹرارز اور کنسلٹنٹس کے واک ان انٹرویوز لئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں امیدواروں کو میٹرک سے اب تک کی تمام اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیز ساتھ لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، جبکہ صرف پنجاب ڈومیسائل کے حامل افراد اپلائی کر سکیں گے۔ جنرل سرجری، انستھیزیا میڈیسن، آرتھوبیڈک سرجن، پیڈریاٹک، ریڈیالوجی سمیت دیگر شعبات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز بطورامیدوار شامل ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں