علی ساہی:آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ڈی ایس پی کی خالی سیٹوں پرترقیاں دینے کے لیے ڈی پی سی کرانے کا حکم دے دیا۔ ماہ فروری میں انسپکٹرزکو ترقی کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا۔
پنجاب پولیس کےانسپکٹرز کیلئے اچھی خبر، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہرحمیدکھوکھرنے سی سی پی اولاہورسمیت پنجاب بھرسے 205انسپکٹرزکےنام بھجوادئیے ہیں۔ متعلقہ ڈویژنل آفیسرزسے انکے کوائف ،پوسٹنگ چارٹس اوراے سی آرمکمل کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ برانچ کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے میں ڈی ایس پی کی سترسیٹوں کے لیے 205انسپکٹرز کے نام زیرغور آئیں گے۔ معیار پر پورے اترنے والے انسپکٹرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔ چارماہ میں دوسری مرتبہ انسپکٹرز کی ترقی کے لیےاجلاس طلب کیا جارہا ہے۔