ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیسی گھی کتنا اصل،کتنا نقل؟ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے نتائج نے سب بتا دیا

دیسی گھی کتنا اصل،کتنا نقل؟ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے نتائج نے سب بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42): دیسی گھی کھانے والے ہوجائیں ہوشیار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے دیسی گھی کے نتائج سامنے آ گئے۔ تین معروف برانڈز کے دیسی گھی دیسی ثابت نہ ہو سکے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دیسی گھی بیچنے والی 30 کمپنیوں کی پراڈکٹس کے نمونے دسمبر میں پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے، ٹیسٹ کی گئی 16 پراڈکٹس میں سے 3 فیل ہوگئی ہیں، تجزیے میں فیل ہونے والی دیسی گھی پراڈکٹس میں حلیب ، اچھا اور حنین  شامل ہیں۔

پی سی ایس آئی آر لیبارٹری نے دیسی گھی کے تجزیے کے نتائج فوڈ اتھارٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتائج موصول ہوتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی فیل ہونے والی کمپنوں کی گھی کی فروخت پر پابندی عائد کردے گی۔