(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ کا ارجنٹینا میں ہونے والی بین الاقوامی وومن ججز کانفرنس میں 20 خواتین کو بھجوانے کافیصلہ، لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں 20 خواتین ججز کےناموں کی منظوری۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کی دو ججز،، دو سیشن ججز، سات ایڈیشنل سیشن ججز، تین سنئیر سول ججزاور چھ خواتین سولججز کےنام شامل، خواتین ججز ارجنٹینا میں دو سے سات فروری تک ہونے والی انٹرنیشنل وومن ججز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس مس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری،سیشن جج گوجرانوالہ بشری زمان اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز کے نام کی منظوری، ایڈیشنل سیشن جج ابہرگل خان، افشاں اعجاز صوفی ، حناء مظفر، ہماء عمبرین ، صائمہ اسد، صائمہ حسین ، عائشہ رشید کا نام شامل ہیں۔
سنئیر سول جج عائشہ بنت صادق ، شمائلہ یعقوب اور صائمہ ریاست کا نام شامل، سول جج شازیہ منور، نازیہ تسلیم ، طاہرہ رضوان ، مارزیہ علی ، مغیرہ منور اور نائلہ ولی کے نام شامل۔