اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں انڈر 13 کا ٹائٹل پاکستان کے سہیل عدنان نے جیت لیا

30 Dec, 2024 | 09:30 PM

رانا آذر : اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں انڈر 13 کا ٹائٹل پاکستان کے سہیل عدنان نے جیت لیا۔ 

ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں عدنان سہیل نے اسپین کے اٹزل ریگویرو گارسیا کو شکست دی، سہیل عدنان نے اسکاٹس جونیئر اوپن چیمپئن شپ کا فائنل صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیتا۔ 

ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا سمیت دیگر شامل ہیں۔ 

سہیل عدنان دوسرے مرحلے میں برٹش جونیئر اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں بھی حصہ لیں گے۔برٹش جونیئر اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں کھیلی جائے گی۔ 

سہیل عدنان کی جیت پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر محمد منصور اور ڈائریکٹر پی ایس اے مامون خان نے مبارکباد کا پیغام دیا، کہا کہ سہیل عدنان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، سہیل عدنان کی جیت پر ان کے والدین اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کو کرڈیٹ جاتا ہے، سہیل عدنان کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل عدنان سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان کا ایسے ہی نام روشن کرتے رہیں گے ۔ 

مزیدخبریں