ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکنک کمیٹی نے 217 ارب روپے کی لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک کمیٹی نے 217 ارب روپے کی لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : ایکنک کمیٹی نے 217 ارب روپے کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزراء سمیت وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ 

اجلاس میں سندھ ایمرجنسی فلڈ بحالی پراجیکٹ کے آبپاشی جزو کے دائرہ کار میں اضافے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کمیٹی نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں آنے والے CAREC کوریڈور روڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے دائرہ کار پر نظرثانی کی منظوری دی۔ کمیٹی نے 25.4 بلین روپے کی لاگت سے کراچی واٹر سپلائی اور سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے نظرثانی شدہ دائرہ کار کی منظوری دی ۔ پنجاب کے اسکولوں میں حاضری اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے مقصد سے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ GRADES کی بھی منظوری دیدی گئی ۔