عیسیٰ ترین : بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
حکومت نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، دفعہ 144نقص امن کے خدشے کے باعث نافذ کردی گئی ہے ، دفعہ 144 بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ ہرقسم کی ریلیوں ، دھرنوں ، جلوسوں ، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہوگی۔