ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ ہریسہ ‘موسم سرما کی اہم سوغات

’ ہریسہ ‘موسم سرما کی اہم سوغات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم :موسم سرما مخصوص پکوانوں اور گرم مشروبات کا ایک منفرد مزہ لے کر آتا ہے،موسم سرماکی سوغاتوں میں ہریسہ کو خاص اہمیت حاصل ہے
گوالمنڈی اندرون لاہور میں ہریسہ کی مخصوص دکانوں میں  ہریسے  کے دیوانے نظر آتے ہیں لاہور کے قدیمی بازار گوالمنڈی میں ہریسہ کی بڑی بڑی دوکانیں قیام پاکستان کے بعد بھارتی شہر امرتسر سے یہاں منتقل ہوئیں۔

 ہریسہ فروخت کرنے والے  دکاندار کہتے ہیں  کہ ہریسہ عربی ڈش ہے جو  ان کے بزرگ بھارتی شہر امرتسر میں فروخت کرتے تھے۔’جب پاکستان بنا تو وہ ہجرت کر کے یہاں آئے اور یہاں بھی یہی ڈش متعارف کرائی۔‘

ہ ہریسہ کی مانگ سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے جبکہ  گرمی کے موسم میں کام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ہریسہ تین قسم کا ہوتا ہے۔چکن، مٹن اور بیف سے بننے والی ہریسہ کی تین اقسام تیار کی جاتی ہیں جن میں دیسی گھی کا استعمال ہوتا ہے۔سرخ مرچ استعمال نہیں ہوتی بلکہ اس کی جگہ کالی مرچ ڈالی جاتی ہے اور منفرد ذائقہ شہریوں  کو کھینچ لاتا ہے ۔

ہریسہ نہ صرف لذیذ بلکہ جسم کوحرارت فراہم کرنے والا پکوان بھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہریسہ طاقت سے بھرپور لذیذغذاہے،سردموسم میں ہریسےمیں دیسی گھی کا تڑکا مزہ دوبالا کردیتا ہے،