ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ۔
سردی میں اضافے کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کےصوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیل میں 6 جنوری 2025 تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے اب یکم جنوری کی بجائے 7 جنوری 2025کو کھولے جائیں گے۔