ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین بلاول بھٹو کی ارشد انصاری کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین بلاول بھٹو کی ارشد انصاری کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے ارشد انصاری کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو نے جنرل سیکریٹری  زاہد عابد سمیت تمام کامیاب امیدواروں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ آزادی اظہار اور بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد میں علمدار ادارے کاکردار ادا کیا ہے ، امید ہے نومنتخب عہدیداران اپنی بھرپور صلاحیتوں سے صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے، امید ہے، لاہور پریس کلب کی نئی قیادت آزاد صحافت کی اقدار کو پروان چڑھانے کی کاوشوں میں اپنا مزید حصہ شامل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  صحافی برادری کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت  پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی ۔