زاہد چوہدری :وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار بڑھائیں گے
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم نے شرکت کی،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الرحمن، سیکشن آفیسر ثناء جاوید ،یو این ویمن سے سدرہ ہمایوں، یو این ایف پی اے سے تانیہ درانی لیگل ایڈ سوسائٹی سے انعم سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئےسرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریپ سیلز کے قیام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہا اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار صوبہ کی سطح پر بڑھائیں گے، اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا اہمیت کا حامل ہے،سیلز کی ورکنگ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،