زاہد چوہدری : مریضو ں کےمسائل کےفوری ازالےکیلئےپرنسپل جنرل ہسپتال نے کھلی کچہری کافیصلہ کرلیا
مریضوں و ملازمین کی فلاح کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی کے مطابق کھلی کچہری ہوگی،یکم جنوری سے روزانہ ایڈمن بلاک میں صبح 10تا 11بجے تک شہری کھلی کچہری میں آ سکیں گے،جنرل ہسپتال میں پرنسپل امیر الدین ،میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر مسائل سنیں گے،کھلی کچہری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔، پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر، ڈاکٹریحیٰ سلطان کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ۔
ہر روز مریضوں اورادارے کے ملازمین بھی پرنسپل کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے،
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے ادارے کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا،کھلی کچہری کے اوقات میں ہسپتال میں معمول کی سرگرمیاں اور کام جاری رہے گا