پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 ماہ میں 11 ہزار 900 ملزم گرفتار

30 Dec, 2024 | 05:47 PM

سٹی 42 : پنجاب پولیس کا پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران صوبہ بھر سے 11 ہزار 900 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ اضلاع میں 11 ہزار 521 مقدمات درج کئے گئے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 2860 ملزمان کی گرفتاری کیساتھ فیصل آباد ریجن پہلے نمبر پر رہا، جبکہ لاہور ریجن میں 2685، گوجرانوالہ ریجن میں 2043 ملزمان گرفتار کئے گئے، اس کے علاوہ شیخوپورہ ریجن میں 1172، گجرات ریجن میں 430 ملزمان پکڑے گئے، جبکہ راولپنڈی ریجن میں 1224، سرگودھا ریجن میں 239 ملزمان قانون کی گرفت میں آئے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملتان ریجن میں 602، ساہیوال ریجن میں 564 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ڈیرہ غازی خان ریجن میں 48 اور بہاولپور ریجن میں 33 ملزمان گرفتار ہوئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے ہزاروں کی تعداد میں تیار پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور خام مال برآمد ہوا ۔ 

مزیدخبریں