سٹی 42 : پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔
پاکستان میں سال 2024 کا 68 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
این ای او سی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی، ڈیرہ آئی خان سے رواں سال مجموعی طور پر 10 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 27 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 20 خیبرپختونخوا، 19 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک بچہ پنجاب اور ایک اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس سے متاثر ہے ۔