لبرٹی گول چکر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ ،پی ایچ اے مید ان میں آگئی 

30 Dec, 2024 | 05:00 PM

 درنایاب :  لبرٹی گول چکر کومزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پی ایچ اے نے تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ۔

پی ایچ اے نے تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا‎ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر لبرٹی گول چکر پر بنے مونومنٹ پر مرمتی کام جاری ہے ۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق مین شاہراہوں پر لگے غیر فعال فواروں کا مرمتی کام اور ان کو بحال کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ بہت جلد لبرٹی گول چکر پر لگے مونومنٹ کی بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔سرسبز اور خوبصورت لاہور کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی دن رات کوشاں ہے۔۔

مزیدخبریں