خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مہلت دیدی

30 Dec, 2024 | 04:52 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کی تیاری کیلئے 6 جنوری تک مہلت دے دی.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو فریقین کے وکلا نے دلائل کی تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا کی. دو رکنی بنچ نے استدعا منظور کر لی اور انہیں دلائل دینے کیلئے وقت دے دیا. دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کرلیا. درخواست ضمانت پر سماعت 6 جنوری کو ہوگی. اس مقدمے میں شریک ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے. اس سے پہلے انسداد دہشت گردی نے ملزمہ کی ضمانت درخواست مسترد کر دی تھی.
 

مزیدخبریں