ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا ٹریفک حادثات میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

مریم نواز کا ٹریفک حادثات میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوشہرو فیروز اور اٹک میں ہونے والے حادثات کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے حادثات میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ 

 واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصاد م کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب اٹک میں فتح جنگ انٹر چینج کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔

 موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔