سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے کا اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے بڑھ کر 278.48 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے سے 279.54 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 27 پیسے اضافے سے 291.50 روپے، برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے اضافے سے 351.70 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 76.10 روپے، جبکہ سعودی ریال 74.35 روپے پر برقرار رہا ۔