ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوء گوادر ائیرپورٹ چین،پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے : وزیراعظم

 نیوء گوادر ائیرپورٹ چین،پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق امور پر اہم اجلاس، وزیراعظم نے کہا گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین،پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ائیرپورٹ تعمیر کرنے پر ہم عظیم دوست چین کے مشکور ہیں، نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایک مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے حوالےسے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے،وزیراعظم نے نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ملک خصوصاً صوبہء بلوچستان کے دیگر علاقوں درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت، اجلاس کو نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ، جس میں کہا گیا کہ نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے،گوادر ائیر پورٹ اے-380 (A-380) ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے جبکہ ائیرپورٹ سے 4 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیوء گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی اس ائیر پورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے، ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ، ائیر پورٹ سکیورٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔
پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی کراچی اور گوادر کے لئے موجودہ فلائیٹ آپریشن کے دورانئے کو جلد ہی ہفتے میں تین بار کیا جائے گا،گوادر سے مسقط کے لئے پروازوں کا آغاز اگلے سال 10 جنوری سے ہو جائے گا
پاکستان کی نجی ائیر لائینز , چین ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ائیر لائینز سے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ,ائیرپورٹ پر کولڈ سٹوریج ، وئیر ہاؤسز ، کورئیر سروسز کی سہولیات ، کارگو شیڈز ، تکنیکی گراؤنڈ سپورٹ آلات ، فیول فارمز، ہوٹیلز اور شاپنگ مالز کی لئے جگہ مختص کی گئی ہے .
ایئرپورٹ پر بینک برانچز کے قیام اور اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجسٹرڈ تمام بینکوں سے رابطہ کیا گیا ہے,گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بذریعہ سڑک رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے ایسٹ -بے (East-Bay) ایکسپریس وے کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے کی فیزیبیلٹی تیار کی جا رہی ہے.
اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی, نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔